فرانس میں 15 سالہ طالب علم پر دہشت گردی کے الزام میں فرد جرم عائد
اتوار 2 اکتوبر 2016 14:18
پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) فرانس میں 15 سالہ طالب علم پر دہشت گرد حملے کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں 15 سالہ طالب علم پر دہشت گرد حملے کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس طالب علم پر ایک دہشت گرد گروپ سے مجرمانہ تعلق پر فرد الزام عاید کی گئی تھی۔
وہ شام یا عراق میں موجود داعش کے ایک بدنام فرانسیسی جنگجو راشد قاسم کی ہدایت پر دہشت گردی کا حملہ کرنا چاہتا تھا۔وہ ٹیلی گرام کی پیغام رسانی کی ایپلیکشن کے ذریعے راشد قاسم سے رابطے میں تھا۔فرانس کی انٹیلی جنس سروسز پہلے اس لڑکے کی سرگرمیوں سے آگاہ نہیں تھیں۔اس کو بدھ کو ڈومونٹ میں واقع اس کے والدین کے گھر سے پکڑا گیا تھا۔(جاری ہے)
وہ اڑتالیس گھنٹے تک پوچھ تاچھ کے لیے پولیس کی حراست میں رہا تھا۔
اس کو جمعہ کی صبح عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ایک اور عدالتی ذریعے کا کہنا ہے کہ اس بات کا شبہ تھا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائی انجام دینے والا تھا لیکن اس نے دوران حراست بتایا تھا کہ اس نے اپنا یہ ارادہ ترک کردیا تھا۔وہ ٹیلی گرام مسینجر پر بہت فعال تھا اور وہ جنگجوں کے پروپیگنڈے کو نشر کرنے والے دو اسٹیشنوں کو خاص طور پر پسند کرتا تھا۔وہ ایک اور لڑکے سے بھی رابطے میں تھا۔اس لڑکے کو ایک متشدد حملے کی سازش میں شریک ہونے کے شبے میں پیرس میں 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔فرانس میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران قریبا دس لڑکوں کو دہشت گردی یا تشدد کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.