پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں مغربی روٹ شامل نہیں، چینی سفیر کی وضاحت کے بعد خیبرپخونخواہ حکومت کا احتجاجی طور پر اسمبلی سے استعفے دینے پر غور

muhammad ali محمد علی پیر 3 اکتوبر 2016 19:15

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں مغربی روٹ شامل نہیں، چینی سفیر کی ..

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03اکتوبر2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کے حوالے سے چینی سفیر کی وضاحت کے بعد خیبرپخونخواہ حکومت نے احتجاجی طور پر اسمبلی سے استعفے دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی روزنامہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں چینی سفیر نے چینی حکومت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کے حوالے سے وضاحتی پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے وزیراعلی کو بتایا کہ راہداری منصوبے میں کوئی مغربی روٹ شامل نہیں ہے نہ ہی اس حوالے سے وفاقی حکومت نے چینی حکومت سے کوئی رابطہ کیا ہے۔ چینی سفیر کی وضاحت کے بعد خیبرپختونخواہ حکومت میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے خیبرپختونخواہ حکومت نے شدید احتجاج کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسمبلی سے استعفے دینے اور سڑکوں پر عوامی تحریک چلانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ہمراہ شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :