پیپلز پارٹی کے رہنما?ں کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 4شعبوں کی لاہور منتقلی کی خبروں پر گہری تشویش کااظہار
پیر 3 اکتوبر 2016 21:41
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما?ں سید نجمی عالم، ندیم بھٹو اور لطیف مغل نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 4شعبوں کی لاہور منتقلی کی خبروں پر اپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے چھوٹے صوبوں کی احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس عمل سے لگتا ہے کہ چھوٹے صوبوں کو کالونی تصور کیاجارہا ہے، پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے خود اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا سنگ بنیاد کراچی میں رکھا تھا۔
جس کی وجہ یہ تھی کہ کراچی نہ صرف ملک کی واحد بندرگاہ تھا بلکہ سا?تھ ایشیا کے بڑے صنعتی اور تجارتی مراکز میں سے ایک تھا اور تمام بڑے بڑے ملکی بینکوں کے ہیڈ کوارٹر یہاں تھے اگر قائداعظم چاہتے تو اسٹیٹ بینک کا سنگ بنیاد، لاہور کوئٹہ یا پشاور میں سے کسی بھی جگہ رکھ سکتے تھے۔(جاری ہے)
لیکن انہوں نے کراچی کی تجارتی اہمیت کے پیش نظر اسٹیٹ بینک کے سنگ بنیاد کراچی میں رکھنا مناسب سمجھا۔
پی پی پی کے رہنما?ں نے کہا کہ لگتا ہے کہ موجودہ حکمران اس طرح کے اقدامات کر کے وفاق پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،کیونکہ اس عمل سے وفاق کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا اچانک سے یہ بیان کہ اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس فی الحال لاہور منتقل نہیں کیاجارہا سے مزید شبہات پیدا ہورہے ہیں،انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک کے چار اہم شعبوں کی لاہور منتقلی کو فوری طور پر روکا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.