بھارتی جارحیت کی صورت میں جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر وطم عزیز کی سلامتی،خود مختاری ،تحفظ اور دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور دشمنوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے،جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان

پیر 3 اکتوبر 2016 21:50

بھارتی جارحیت کی صورت میں جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکن قائد جمعیت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کی صورت میں جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر وطم عزیز کی سلامتی،خود مختاری ،تحفظ اور دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور دشمنوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ،وہ پیر کو جے یو آئی کے رفاھی ادارے الخیر ٹرسٹ العالمی کے مرکزی سیکریٹرٹ سائٹ ایریا میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کررہے تھے،اجلاس سے جے یو آئی کے مرکزی رہنماء قاری شیر افضل خان ،الخیر ٹرسٹ کے چئیرمین محمد سلیم ،مشتاق الرحمن ذاہد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،قاری محمد عثمان نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کررہا ہے اور اقوام متحدہ خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ،اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی ،انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا بتادیں کہ ہم ایک ہیں آج وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اس حوالے سے اجلاس کاانعقاد انتہائی خوش آیند ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے20 لاکھ حلف یافتہ کارکن اور15 لاکھ دینی مدارس کے طلبہ اور علماء کرام ہمہ وقت مولانا فضل الرحمن کے ہر حکم کے لئے تیار ہیں ،انہوں نے مختلف اداروں کی طرف سے دینی محب وطن رفاھی اداروں اور دینی مدارس کے خلاف بے جا تنگ کرنے کی شدید الفاظ مین مذمت کرتے ہوئے اسے ملک اور دین دشمن عناصر کی کاررائی قرار دیا۔