ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے ،بھارت کا سر ہمیشہ بلند رہے گا،راجناتھ سنگھ

،مودی حکومت ملک کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی،لداخ کو مرکزی علاقے کی حیثیت دینے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتفاق رائے کے بعد کیا جائے گا،بھارتی وزیر داخلہ کی لداخ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

منگل 4 اکتوبر 2016 20:54

ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے ،بھارت کا سر ہمیشہ بلند رہے ..

نئی دہلی/کارگل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے ،بھارت کا سر ہمیشہ بلند رہے گالداخ کو مرکزی علاقے کی حیثیت دینے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتفاق رائے کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے 2روزہ دورے پر لداخ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بھارت کا سر ہمیشہ بلند رہے گا۔

تمام شہریوں کو ملکی افواج پر پورا اعتما د ہے ،مودی حکومت ملک کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی ۔لداخ کو مرکزی علاقے کی حیثیت دینے کے مطالبے سے متعلق راجناتھ کا کہنا تھاکہ انھوں نے کشمیر جموں کے ساتھ ساتھ لداخ کے عوام کی بھی بات سنی ہے لیکن کوئی بھی فیصلہ صرف اتفاق رائے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :