سینیٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی بھارتی افواج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی مسلسل شہادتوں اور ایل او سی پر بھارت کی جانب سے پیدا کردہ بے چینی کو زیر بحث لانے کے حوالے سے تحریک التوا مسترد کردی
منگل 4 اکتوبر 2016 22:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء ) سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے بھارتی افواج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی مسلسل شہادتوں اور ایل او سی پر بھارت کی جانب سے پیدہ کردہ بے چینی کو زیر بحث لانے کے حوالے سے تحریک التواء مسترد کردی، سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کی پنجاب اور سندھ کے بجلی صارفین پر اگلے 25 سالوں کے لئے 70 پیسے کے اضافی سرچارج کی تحریک بھی مسترد کردی گئی۔
منگل کو طاہر حسین مشہدی نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ہے۔ ان پر یہ اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی لوڈشیڈنگ اور لائن لائسز کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔ اس حکومتی فیصلے سے پاکستان کا ہر گھر متاثر ہوگا۔(جاری ہے)
رول 87 کے تحت اس پر ایوان میں بحث کی جائے۔ اس کے جواب میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ حکومت ایسا کوئی سرچارج عائد نہیں کرنے جارہی جس پر طاہر مشہدی نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو میں خود کو خوش قسمت ترین آدمی سمجھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے خود یہ خبر پڑھی ہے کہ حکومت اگلے 25 سال کے لئے یہ سرچارج عائد کرنے جارہی ہے۔ وزیر مملکت کی جانب سے اس وضاحت کے بعد کہ ایسا کوئی سرچارج عائد نہیں کیا جارہا‘ چیئرمین سینٹ نے یہ تحریک التواء مسترد کردی۔ سینیٹر اعظم سواتی کی تحریک التواء منظوری کے تعین کے لئے ایجنڈے پر تھی چیئرمین نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی ہاؤس اور پورے ایوان کی کمیٹی میں زیر بحث آچکا ہے اور اس پر سیر حاصل بات ہو چکی ہے جس کے بعد یہ تحریک مسترد کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.