محکمہ تعلیم نے طلباو طالبات کی فیسوں میں 5کی بجائے 8فیصد سالانہ اضافے کی پر ائیوٹ سکولوں کو اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

منگل 4 اکتوبر 2016 23:21

محکمہ تعلیم نے طلباو طالبات کی فیسوں میں 5کی بجائے 8فیصد سالانہ اضافے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) محکمہ تعلیم نے طلباو طالبات کی فیسوں میں 5کی بجائے 8فیصد سالانہ اضافے کی پر ائیوٹ سکولوں کو اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے فیسوں میں 8فیصد اضافے کا آرڈیننس ابتدائی طور پر عوام دشمن لگتا ہے اور حکومت کے اپنے منظور کردہ پہلے قانون سے بھی متصادم ہے، پہلے اس آرڈیننس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور پھر وزیر اعلی کو بھجوایا جائے گا، اگر یہ متنازع آرڈیننس منظور ہو جاتا ہے تو پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہر اکیڈمک سال 5کی بجائے 8فیصد فیس میں اضافہ کر سکیں گے۔

حکومت کے پہلے قانون کے تحت اکیڈمک سال کے شروع ہونے سے 3ماہ پہلے ہر نجی سکول فیس بڑھانے کیلئے کیس بھیجے گا جس کو ضلعی رجسٹریشن کمیٹی جائزہ لینے کے بعد ایک سے 5فیصد فیس بڑھانے یا نہ بڑھانے کی بابت فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :