خیر پور سے تعلق رکھنے والے محسن ملاح کی لاٹری نکل آئی، انڈونیشیا کے مئیر کی بیٹی سے شادی کر لی
سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 13:21
خیر پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) :خیر پور سے تعلق رکھنے والے محسن ملاح کی لاٹری نکل آئی ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر محسن کی دوستی انڈونیشیا کی رہائشی ایک لڑکی سے ہوئی جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہو گئی۔ محسن کی محبت میں گرفتار انڈونیشیا کی رہائشی لڑکی کا نام زرکی ہے جو کہ انڈونیشیا کے مئیر کی بیٹی ہے۔ دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو خیر پور کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے محسن نے اپنے والدین کو شادی کے لیے رضامند کیا جبکہ انڈونیشیا میں زرکی کی بہن نے والدین کو اس شادی کے لیے رضامند کرنے پر اپنی بہن کی مدد کی۔
دونوں جانب سے رضامندی ہونے پر محسن نے انڈونیشیا کا ٹکٹ لیا اور اپنی دلہن کو لانے کے لیے روانہ ہو گیا۔ محسن کا کہنا ہے کہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد اور دوستوں اور والدین کی نیک تمناﺅں کا شکر گزار ہوں۔(جاری ہے)
محسن کے دوستوں نے بھی اس کے لیے نیک خواہشوں کا اظہار کیا۔ محسن کی شادی میں انڈونیشیا کے چیف جسٹس اور مئیر سمیت آرمی چیف نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ شادی کی تقریب میںانواع و اقسام کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔محسن کی انڈونیشیا میں شادی پر اس کے خیر پور کے اہل علاقہ بھی خوش ہیں۔ محسن کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکہ اور یورپ جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.