پاکستان اور بیلاروس کا جوہری توانائی کے شعبہ میں تعاون کرنے اور سہ فریقی تجارتی نظام وضع کرنے پر اتفاق
دو طرفہ تعلقات کو تقویت دینے کیلئے براہ راست فضائی روابط استوار کرنے کے بارے میں مفاہمت پائی گئی ہے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کا وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 5 اکتوبر 2016 17:32
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان اور بیلاروس نے جوہری توانائی کے شعبہ میں تعاون کرنے اور کسی تیسرے ملک کی شمولیت سے سہ فریقی تجارتی نظام وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس اور پاکستان پرامن ذرائع کے لئے جوہری توانائی کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کسی تیسرے ملک کو شامل کر کے اپنے تجارتی افق کو وسعت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ اپنی بات چیت کو نہایت تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت گزشتہ سال پاکستان کے ان کے دورہ کے دوران رکھی جانے والی دوستی کی بنیاد کو مزید تقویت دینے پر مرکوز رہی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کو اپنے ایک ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات میں درپیش مشکل وقت سے آگاہ ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ”ڈیئر شریف آپ بیلاروس کے موقف سے آگاہ ہیں جیسا کہ وہ مسئلہ کے پرامن حل کا خواہاں ہے“۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف نے صنعت اور زراعت کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق کیا اور دونوں اطراف کے وفود بہت جلد ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے بینکاری کے شعبے میں باہمی تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کو نئی قوت بخشے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے صدر لوکاشینکو کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی بات چیت کی اور مختلف امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر لوکا شینکو نے تجویز دی کہ پاکستان اس کی تعمیراتی کمپنیوں کی مہارت کو بروئے کار لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو تقویت دینے کیلئے براہ راست فضائی روابط استوار کرنے کے بارے میں بھی مفاہمت پائی گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو بیلاروس کے دورے کی دعوت بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.