بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کے ا من کے لئے نقصا ن دہ ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے دیگر معاملات کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیکس اور غلط بھارتی بیانات کا معاملہ اٹھایا گیاہے- وائٹ ہاﺅس نے بھارتی امریکن کی جانب سے دائر بے بنیاد پٹیشن کو خارج کر کے ذمہ دار انہ قدم اٹھایا۔ترجمان دفترخارجہ
میاں محمد ندیم جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:45
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اکتوبر۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے دیگر معاملات کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیکس اور غلط بھارتی بیانات کا معاملہ بھی اٹھایا گیاہے ، بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کے ا من کے لئے نقصا ن دہ ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس نے بھارتی امریکن کی جانب سے دائر بے بنیاد پٹیشن کو خارج کر کے ذمہ دار انہ قدم اٹھایا۔
امریکا میں ہمارے سفیر نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں امریکی سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے بار ے میں آگاہ کیا۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی۔ترجمان نے کہا کہ ہمیشہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور سیز فائر معاہدے کی خلاف کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ سے زائد کشمیری مستقل طور پر بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔
پاکستا ن میں کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔تین ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت وبربریت جاری ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔بھارت میں انڈین فنکاروں کے پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیانات سے متعلق ایک سوال پرترجمان نے کہابھارت میں بھی کچھ مثبت آوازیں ہیں جنہیں دبایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ایک رکن ریاستی اسمبلی نے نماز جمعہ پرکئی ہفتے سے پابندی کے خلاف استعفیٰ دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.