رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 17 ملزمان گرفتار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:26

رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 17 ملزمان گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندوں اور بھتہ خوروں سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں گیا ہے کہ سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گڈاپ ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار میں ملزمان میں کالعدم تنظیم کے6 ، 6جرائم پیشہ،2 بھتہ خور اور 1 ڈاکو کو حراست میں لیا گیاہے،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز کی جانب سے جمشید ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، تمام گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، علاوہ ازیں مجالس اور جلسوں میں دہشت گردوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر رینجرز کی جانب سے اسکواڈ تنظیموں کی خصوصی تربیت کا اہتمام بھی کیاگیا تھا۔ جس کے تحت چار سو سے زائد اسکواڈ بوائز کی ٹریننگ عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :