پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور
ایوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ عالمی برداری کو چاہئیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور ان مظالم کو رکوائے۔بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے مضحکہ خیز دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔ قرارداد کا متن
سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اکتوبر 2016 14:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر 2016ء) : کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آج تیسرا روز ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اس اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک مذمتی قرارداد ایوان کے سامنے پیش کر دی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔
عالمی برداری کو چاہئیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور ان مظالم کو رکوائے۔ قرارداد میں پارلیمنٹ کی جانب سے بھارت کے جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوےکی بھی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ہم بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے مضحکہ خیز دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔(جاری ہے)
پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد کے مطابق پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت سے بات چیت پر تیار ہیں۔
قرارداد میں پارلیمنٹ کی جانب سے بھارتی افسر کلبھوشن یادیو کی بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کی بھی مذمت کی گئی۔ قرادرداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برداری کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھی کا بھی نوٹس لے۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداروں اور کشمیری عوام کے استصواب رائےسے حل ہونا چاہئیے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ قرارداد کے متن میں یہ بات شامل کی گئی کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق کشمیریوں کے حقوق کو تسلیم کرتا ہے۔ پاکستانی قوم کشمیر کے معاملے پر یکجان ہے۔ مشیر خارجہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں نہتے کشمیریوں پر ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی بھی مذمت کی گئی۔ اور کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے 150 سے زائد شہریوں کو بینائی سے محروم کیا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہئیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ قرارداد میں بھارت سے حریت رہنماؤں کا رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا،قرارداد میں بھارت کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.