پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں پارلیمنٹرینز کی حاضری اور دلچسپی انتہائی کم رہی، فافن

پہلے روز 22، دوسرے روز 7اور تیسرے دن اجلاس کے اختتام پر حاضری کی شرح 31فیصد تھی،حاضر افراد میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت

جمعہ 7 اکتوبر 2016 21:56

پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں پارلیمنٹرینز کی حاضری اور دلچسپی انتہائی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) پارلیمنٹ کی کارکردگی پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم فافن نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم اور ایل اوسی پر بھارتی جارحیت جیسے اہم امو ر پر غور کے لئے بلائے گئے پارلیمنٹ کے 3روزہ اہم مشترکہ سیشن میں پارلیمنٹرینز کی حاضری اور دلچسپی انتہائی کم رہی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو فافن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آخری روز اراکین پارلیمنٹ کی حاضری کا آغاز 13 فیصد سے ہوا اور اختتام تک حاضری 31فیصد رہی جبکہ پارلیمنٹ کے پہلے اور دوسرے روز بھی اراکین پارلیمنٹ کی حاضری 22اور7فیصد سے نہ بڑھ سکی۔ پارلیمنٹ میں حاضر افرادکی اکثریت حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہی۔

متعلقہ عنوان :