آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ کو ایک ہفتہ مکمل

جمعہ 7 اکتوبر 2016 22:47

قلات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ کو ایک ہفتہ مکمل ،مطالبات حل کرنے کا مطالبہ ،مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے اظہار یکجہتی ،تفصیلات کیمطابق قلات میں آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیااحتجاجی کیمپ میں بیٹھے متحدہ یونین کونسلز کے رہنماؤں بابو جمعہ خان نیچاری ، حبیب اﷲ شاہوانی ،سردار زادہ عبدالستار عمرانی وڈیرہ گل محمد مینگل و دیگر سے مختلف سیاسی سماجی اور قبائلی رہنماؤں کونشی ایس نس ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین خلیل شادیزئی،ظفراﷲ جالب ، بی این پی کے لیبر سیکرٹری حبیب اﷲ لانگو،نیشنل پارٹی کے کونسلر ولی محمد بنگلزئی ، بی این پی عوامی کے مقبول گل محمد شہی و دیگر نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن بلوچستان میں دیگر صوبوں کی بجائے سب سے پہلے کرائے گئے جبکہ انہیں دو سال گزرنے کے باوجود تاحال تنخواہیں تک نہیں دی گئی جوکہ ان کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے انہیں اپنی جانب سے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا گیا ۔

(جاری ہے)

متحدہ یونین کونسلزایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اظہار یکجہتی کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ فنڈز فرہم نہ کرکے ہمیں طفل تسلیاں دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے مطالبات فوری منظور کرکے اختیارات منتقل کرے اگر عمل درآمد نہیں ہوا تو ہم اپنے احتجاج کو مزید وسعت دینگے ۔

متعلقہ عنوان :