بھارت کی پاکستان میں مداخلت کو مختلف عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا، مسئلے کو اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے، دنیا کو بتایا ہے کہ بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کی پی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 7 اکتوبر 2016 22:50
اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کو مختلف عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا، میں نے خود بھی اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے بعد بھی میں نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاکستان سے پکڑے جانے کو اٹھایا ہے اور دنیا کو یہ بتایا کہ بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں بھی مداخلت کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری اولین ترجیح مسئلہ کشمیر کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے، بھارت تو عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر سے ہٹانا چاہتا ہے جس کیلئے وہ مختلف ہتھکنڈے بھی استعمال کر رہا ہے لیکن ہم یہی چاہتے ہیں کہ عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرائی جائے تاکہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت مل سکے، میں نے اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے صدر سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کی ہے اور انہوں نے مسئلہ کشمیر پر مصالحت کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.