چھوٹے کسان کی خوشحالی کیلئے 100ارب کے بلاسود قرضوں سے سبز انقلاب آئیگا‘ رانا بابر حسین

کسان آگے بڑھے گا تو قومی معیشت مضبوط ہوگی ،اب مال روڈ پر دھرنے نہیں ہونگے‘پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

اتوار 9 اکتوبر 2016 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ خادم پنجاب روزگار سکیم کے تحت 11لاکھ افراد میں25ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے ہیں اوران کی وصولی بھی 99.99فیصد ہے،چھوٹے کاشتکاروں کو 100ارب روپے کے قرضوں پر تمام مارک اپ صوبائی حکومت ادا کرے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بلاسود قرضے شفاف انداز سے تقسیم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

زراعت کی ترقی اورچھوٹے کسان کی خوشحالی کیلئے 100ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کاتاریخ ساز پروگرام معاشی و سماجی اورسبز انقلاب برپا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ۔زراعت پاکستان کی خوشحالی،برآمدات بڑھانے کی ضمانت اور زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ ہے ۔کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔کسان آگے بڑھے گا تو قومی معیشت مضبوط ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے مال روڈ پر جو دھرنے ہوتے تھے اب نہیں ہوں گے بلکہ اب انہیں اس 100ارب روپے کے بلاسود قرضوں کے پروگرام پر ایک دوسرے کوگلے لگانا چاہئیں اورمٹھایاں باٹنی چاہئیں کیونکہ پنجاب حکومت نے پیکیج چھوٹے کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :