سری لنکن ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری اجمل افغانستان میں 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا

قاری اجمل افغان نیشنل آرمی اور اتحادی فوج کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا ‘3 ساتھی گرفتار ‘تعلق جنوبی پنجاب سے تھا‘کالعدم تنظیم کا رکن ‘بعد میں طالبان کے ساتھ شامل ہو گیا‘آپریشن ضرب عضب شروع ہوتے ہی وہ افغانستان فرار ہو گیا تھا

اتوار 9 اکتوبر 2016 16:38

سری لنکن ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری اجمل افغانستان میں 4 ساتھیوں ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری اجمل افغانستان میں افغان فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2009ء میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری اجمل کو افغانستان میں مار دیا گیا۔ قاری اجمل کو 4 دیگر ساتھیوں سمیت افغان نیشنل آرمی اور اتحادی فوج کے مشترکہ آپریشن کے دوران مارا گیا جبکہ اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن افغان صوبہ پکتیکا کے علاقے ارگون میں کیا گیا۔ قاری اجمل کا تعلق جنوبی پنجاب سے بتایا جاتا ہے اور وہ کالعدم تنظیم کا رکن تھا جو بعد میں طالبان کے ساتھ شامل ہو گیا۔ آپریشن ضرب عضب شروع ہوتے ہی وہ افغانستان فرار ہو گیا اور پکتیکا میں دیگر ساتھیوں سمیت رہ رہا تھا۔خیال رہے کہ چار مارچ 2009ء کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بس کو 12 حملہ آوروں نے نشانہ بنایا تھا جس میں چھے سری لنکن کھلاڑی زخمی ہو گئے تھے اور حملے میں دو شہریوں کے علاوہ تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔