مدارس سے متعلق بل علماء کرام کی مشاورت سے پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور

اتوار 9 اکتوبر 2016 17:48

کراچی ۔ 9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے کہا ہے کہ مدارس کے متعلق بل علماء کرام کی مشاورت سے پیش کیا جائیگا علماء کرام بھی حکومت کہ ساتھ تعاون کریں،کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان قائم رکھنے میں حکومت کہ ساتھ علماء کرام کا تعاون رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کرام سے ملاقات کہ بعد سندھ سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امن بحال کرنے میں عوام رینجرز، پولیس اور فوج نے قربانیاں دی ہیں محرم الحرام میں امن قائم رکھنے کہ لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے تمام مکاتب فکر کے علماء نے اجلاس میں شرکت کرکے تعاون کا یقین دلایا ہے فرقہ واریت کو ہم نے کم کیا ہے ہمارا مقصد ہے کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو تمام ڈسٹرکٹ میں امن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں وہاں بھی ہم میٹنگس کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ آج کا اجلاس وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر منعقد کیا ہے سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ قیوم سومرو نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی عوام کہ جان وتحفظ کے لئے لگائی ہے۔ اجلاس میں اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر، سیکریٹری مذہبی امور ریاض میمن مولانا عبدالرحمان سلفی، مولانا مرزا یوسف، مولانا طارق مدنی، مولانا عبد المنان، مولانا آصف مفتی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :