وفاقی پولیس کی کارروائی،10جرائم پیشہ ملزمان گرفتار،قبضہ سے اسلحہ ،شراب اورمال مسروقہ برآمد

اتوار 9 اکتوبر 2016 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، جعلی کر نسی ، 20لیٹر کھلی شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث ملزم کبیر اسما عیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، و دیگر اشیا ء اور واردات میں استعمال ہو نے والا اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ بھارہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم احسان مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 20لیٹر شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت کو بغیر اجا زت کھلا ڈیزل فروخت کر نے تین ملزمان سجا دعلی ، ارشد محمود اور محمد عدنا ن کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم زاہد مجید کو گرفتار کرکے اس سے جعلی کر نسی بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

جبکہ بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چار پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :