مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں دیگر سیاسی امور پر بات چیت کے علاوہ بھارت کو ب واضح پیغام دیا گیا ہے ٬ پاکستان امن کا خواہاں ہے٬ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی اے پی پی سے گفتگو
پیر 10 اکتوبر 2016 15:30
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کے انتخاب کے لئے 18اکتوبر کو اجلاس بلایا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کے سربراہ اور اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے جامع خطاب میں توانائی٬ انفراسٹرکچر کی ترقی اور امن و امان کی بہتری کے لئے اقدامات پر روشنی ڈالی جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور عالمی ادارے اس کے معترف ہیں۔ بلوچستان میں امن آیا ہے٬ کراچی 2013ء کی نسبت بہتر ہے٬ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں تحریک انصاف کے مظاہرے کو اہمیت نہیں دی گئی اور نہ ہی یہ موضوع بحث تھا اور نہ آیا تاہم میرا اپنا ایک موقف ہے کہ 30اکتوبر کا دن بھی گزر جائے گا اور قوم بھی اسے اہمیت نہیں دے گی لیکن عام شہریوں کوتنگ کرنا بلا جواز ہے اور ایسے مظاہروں سے ماضی میں بھی عوام الناس بری طرح متاثر ہوئے اور اب پھر عوام کو پریشانی سے دوچار کرنے کے لئے اسلام آباد بند کرنے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.