اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 36فیصد بھاری اضافہ مسترد ٬حکومت فیصلہ فی الفور واپس لے ‘ لاہور چیمبر
اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ یہ ظاہر کرتا ہے اس ادارے کو زمینی حقائق سے آگاہی نہیں
پیر 10 اکتوبر 2016 16:00
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ایسے کاروبار دشمن اقدامات مینوفیکچرنگ سیکٹر کی نشوونما روک دیں گے٬ صنعتکاروں کو بھاری نقصان ہوگا کیونکہ گیس جیسے اہم صنعتی خام مال کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی وجہ سے انہیں ایکسپورٹ آرڈرز پورے کرنے میں خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ نجی شعبے کو اعتماد میں لینے کی بات کرتی ہے جبکہ اوگرا جیسے ادارے اس کے برعکس اقدامات اٹھا رہے ہیں اور گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کرتے ہوئے لاہور چیمبر یا کسی اور تجارتی تنظیموں کو اعتماد نہیں لیتے۔ عبدالباسط٬ امجد علی جاوا اور محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ گیس کی قیمت میں 36فیصد اضافے کے نتائج توقع سے کہیں زیادہ نقصان دہ ہونگے لہذا حکومت اوگرا کے فیصلے کو یکسر مسترد کردے کیونکہ اس سے حکومت کی ساکھ بھی متاثر ہوگی ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتیں گیس کی قیمتوں میں تھوڑا سا اضافہ بھی برداشت نہیں کرسکتیں جبکہ اوگرا نے یکمشت 36فیصد اضافہ کردیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ واپس لینے کا اعلان کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.