پانامہ لیکس دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے٬بلاول بھٹو

وزیر اعظم خود کو بچانے کے لئے پانامہ کی تحقیقات کی کوششوں کو روک رہے ہیں٬رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہے٬ٹویٹر پر پیغام

پیر 10 اکتوبر 2016 22:40

پانامہ لیکس دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے٬بلاول بھٹو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے وزیر اعظم خود کو بچانے کے لئے پانامہ کی تحقیقات کی کوششوں کو روک رہے ہیں اور رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پانامہ لیکس عام معاملہ نہیں یہ دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے وزیر اعظم پانامہ لیکس کی تحقیقات کی کوششوں کو روک رہے ہیں اور یہ اقدام وہ خود کو بچانے کے لئے کررہے ہیں پانامہ لیکس کی تحقیقات کی بجائے اس معاملے میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں ۔ (جاوید)