حریت رہنمائوں کی محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی کی شدید مذمت
بھارت کشمیریوں کی مذہبی آزادی کو بھی سلب کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے٬ حریت رہنما
منگل 11 اکتوبر 2016 11:40
(جاری ہے)
عزاداروں پر طاقت کے استعمال اور گرفتاریوں کی پٴْرزور مذمت کرتے ہوئے آغاحسن نے کہا کہ جموں وکشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باوجود انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھارکھی لیکن لال چوک سے محرم کے جلوسوں کے حوالے سے اپنی روایتی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے ملت اسلامیہ کشمیر کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی روش تبدیل نہیں کی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے ایک بیان میں عزاداری کے جلوسوں پر پابندیوں کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس رہنماء آغا سید حسن اور غلام احمد ناگو گزشتہ تین ماہ سے نظربند ہیں اور انکی ماتمی جلوسوں میں حصہ لینے پر بھی مکمل پابندی عائد ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔حریت رہنماء نعیم احمدخان نے ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف ہندو فسطائی قوتیں جموں میں کھلے عام سرکاری چھتر چھایا میں ریلیاں نکالنے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف مسلمانوں کو اٴْن کی مذہبی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔نعیم خان نے کہا’’ بھارت کے ہاتھوںدہائیوں سے متنازعہ جموںو کشمیر میں جو ہورہا ہے وہ یزیدیت کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ لوگوں کو اتحاد کی مشعل کو روشن رکھنا چاہئے تاکہ یزیدی قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے عزاداروں پرطاقت کے استعمال اور کئی عزاداروں کو گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف توبھارتی حکام جمہوریت کے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں تو دوسری طرف مذہبی جلوسوں پر پابندی عائد کرکے عزاداروں کا زد کوب کیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.