دبئی میں صرف نو ماہ میں 12ملین سے زائد جعلی موبائل فون ضبط کیئے گئے

منگل 11 اکتوبر 2016 12:42

دبئی میں صرف نو ماہ میں 12ملین سے زائد جعلی موبائل فون ضبط کیئے گئے

فجیرہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): دبئی ڈپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ ( ڈی ای ڈی ) کے مطابق 2016کے پہلے چھ ماہ میں 12ملین سے زائد جعلی موبائل فون اور اسیسیریز ضبط کیئے گئے ۔ ضبط کیے جانے والی چیزوں میں 222,996 موبائل سیٹس اور اسیسریز ، ہیڈ فون ،چارجر اور موبائل سکرینیں شامل ہیں۔ اس جعلی اشیاء کو اکثر مارکیٹ میں بیچ دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

سب سے بڑی کاروائی میں 30ملین درہم سے زائد کی جعلی اشیاء ضبط کیں گئیں۔ ڈی ای ڈی کے ترجمان کا کہناہے کہ مذکورہ جعلی اشیاء ایک بڑی ورکشاپ میں رکھیں گئی تھیں۔ دبئی خفیہ پولیس نے جعلی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف متعدد کاروائیوں میں غیر ملکیوں سمیت اماراتی اور عرب شہریوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار ہونے والے افراد ان جعلی موبائل فون ، اسیسریز کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے ۔ انٹرنیشنل سٹی میں چند ماہ قبل ایک کاروائی میں جعلی موبائل فون اور دیگر اشیاء کے 5,000بیگ پکڑ لیئے ۔