مسلم لیگ (ن) کی صدارت مریم نواز کے سپرد کرنے کی منصوبہ بندی دم توڑ گئی
پارٹی کے سینئر ممبران کا متبادل قیادت کے لئے ریفرنڈم کرانے کا مشورہ ٬ نواز شریف مریم نواز کو صدارت کا عہدہ دینے کی ضد سے پیچھے ہٹ گئے۔ حمزہ شہباز شریف کو پنجاب کی صدارت دینے کے لئے شہباز شریف نے راستے کے کانٹے صاف کر دیئے٬ مشاہد حسین سید اور سینیٹر طلحہ محمود کو بھی پارٹی میں لانے کے لئے رابطے تیز
منگل 11 اکتوبر 2016 16:16
(جاری ہے)
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی شدید خواہش تھی کہ وہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے اپنی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کو پارٹی قیادت سونپ دیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر سینئر ممبران اس فیصلے سے ناخوش تھے اور گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ سطحی پارٹی میٹنگ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک سینیئر رہنما نے مشورہ دیا کہ بہتر ہو گا کہ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے ریفرنڈم کرا لیا جائے تاکہ پارٹی کی اکثریتی رائے سے متبادل قیادت کو آگے انے کا موقع دیا جائے لیکن وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس تجویز کو یکسر رد کر دیا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ریفرنڈم کی صورت میں جوڑ توڑ شدت اختیار کر جائے گا اور پارٹی قیادت نہ صرف میاں شہباز شریف کے پاس جا سکتی ہے بلکہ پارٹی کے اندر بغاوت کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔
اسی اجلاس میں وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اپنا مشیر خاص بھی نامزد کیا ہے تاکہ مستقبل میں پارٹی کو یکجا اور قیادت کے قریب رکھا جا سکے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف میں گہری ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی صدارت کے لئے امیر مقام زبردست لابنگ کر رہے ہیں جبکہ میاں نواز شریف اپنے دیرینہ ساتھی پیر صابر شاہ کو یہ عہدہ دینے کے خواہش مند ہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ مشاہد اللہ خان کو سینٹ میں پارلیمانی لیڈر بنائے جانے کی وجہ سے خالی پڑا ہوا ہے وزیراعظم اور انکے ساتھی اس عہدے کے لئے سید مشاہد حسین کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سینیٹر طلحہٰ کو بھی اہم عہدے کی پیشکش کی جا چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری مالیات کا عہدہ سردار ایاز صادق کو سپیکر بنائے جانے کی وجہ سے خالی پڑا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس عہدے پر طارق عظیم کو لانے کے خواہشمند ہیں۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کا عہدہ عبدالقادر بلوچ کو وفاقی وزیر برائے سیفران بنانے سے خالی ہوا تھا اس پر بھی وزیراعظم اپنے قریبی ساتھی کو لانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر کا عہدہ مخدوم جاوید ہاشمی کے چلے جانے سے خالی ہوا تھا اس پر بھی کسی جانثار کو لایا جائے گا جبکہ صدیق الفاروق کا پارٹی کے اندر کو آرڈی نیٹر کا عہدہ بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سندھ میں غوث علی شاہ کی جگہ نہال ہاشمی کو صدر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مزید برآں وفاقی دارالحکومت کے صدر کا عہدہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے وزیر مملکت بننے سے خالی ہے اس عہدے پر پارٹی کے دیرینہ کارکن شجاع الرحمن کو لانے کا عندیہ دیا جا رہا ہے اس حوالے سے وہ محترمہ مریم نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔ اسلام آباد کی تنظیم میں سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی خالی پڑا ہوا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری پارٹی کے الیکشن کی وجہ سے زبردست لابنگ جاری ہے اور ساتھ ساتھ عمران خان کے 30اکتوبر کے دھرنے کے توڑ کے لئے بھی سوچ بچار جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.