بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں سرکاری عمارت کا قبضہ تیسرے روز چھڑانے کا دعویٰ
سرکاری عمارت پر قبضہ کرنیوالے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے میں 50 سے زائد گھنٹے لگادئیے٬بھارتی میڈیا نے ناکامی چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارالیا
جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:38
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں سرکاری عمارت سے مسلح افراد کا قبضہ چھڑانے اور دو افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
(جاری ہے)
بڑے بڑے دعوے کرنے والی بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر پامپور میں سرکاری عمارت کا قبضہ چھڑانے کے لیے 3 دن کا انتظار کرنا پڑا تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے 2 مسلح افراد کو ہلاک کرکے عمارت کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری نفری نے سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے میں 50 سے زائد گھنٹے لگادیے جب کہ اس دوران بھارتی فورسز سرکاری عمارت کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے مسلسل فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی برساتی رہی۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سرکاری عمارت پر مسلح افراد کا قبضہ چھڑانے پر ناکامی پر بھارتی حکام پوری عمارت کو اڑانے پرغور کررہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.