چین کا مسعود اظہر پر سلا متی کو نسل میں پا بند ی عا ئد کر نے کی بھا رتی در خواست پر ایک با ر پھر اپنے مو قف کا دفاع

جیش محمد کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے تحت بلیک لسٹ کیے جانے کی بھارتی درخواست پر چینی سفارتکارپہلے ہی اپنا موقف واضح کرچکے ہیں٬ تر جمان چینی وزارت خا رجہ کی میڈ یا بر یفنگ

جمعہ 14 اکتوبر 2016 20:52

چین کا مسعود اظہر پر سلا متی کو نسل میں پا بند ی عا ئد کر نے کی بھا رتی ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2016ء) چین نے کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ میںپابندی عائد کرنے کی بھا رتی در خواست پر ایک مر تبہ پھر اپنے فیصلے کا دفا ع کیا ہے٬چینی وزرات خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیش محمد کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے تحت بلیک لسٹ کیے جانے کی بھارتی درخواست پر چینی سفارتکارپہلے ہی اپنا موقف واضح کرچکے ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تائید کی۔اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل 1267کمیٹی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مینڈیٹ کے مطابق کام کرتی ہے۔چین کا موقف ہے کہ 1267کمیٹی فہرست پر موجود معاملات کو غیرجانبدارانہ اور پیشہ وارانہ طریقے سے نمٹائے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ایسے فیصلے کیے جائیںجن پر سکیورٹی کونسل کے اراکین کا اتفاق رائے موجودہو۔

(جاری ہے)

اس وقت متعدد اراکین بھارتی درخواست کے حوالے سے مختلف رائے رکھتے ہیں جس میں کچھ افراد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست پر تکنیکی طور پر توسیع کمیٹی کو مزید وقت فراہم کرتی ہے تاکہ اس حوالے سے متعلقہ فریقین کے مابین مذاکرات کا عمل جاری رکھا جاسکے۔اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ چین اس معاملے کے حوالے سے سنجیدہ اور ذمہ دار ہے۔