وزیر اعلیٰ پنجاب نے آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی سے کاشتکاروں کے دل جیت لئے ہیں ۔چوہدری طارق سبحانی

جمعہ 14 اکتوبر 2016 21:38

سیالکوٹ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بہترین حکمت عملی سے ملک میں معاشی انقلاب آچکا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر کاشتکاروں کے دل جیت لئے ہیں ۔

کاشتکار کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو بنیادی سہولیات فراہم کر کے زراعت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کسی سطح پر کوئی ابہام نہیں رکھتی ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عسکری و سیاسی قیادت ایک پیج پر ہیں ۔ سکیورٹی خطرات اندرونی ہوں یا بیرونی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملکی معاملات کے حل کے لئے کوشاں ہے اور حکومت ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حل کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انشاء اللہ پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن کر سامنے آئے گا اور ملکی معیشت مضبوط ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :