پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک جاری رہے گی

جمعہ 14 اکتوبر 2016 22:09

پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2016ء) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کینٹونمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pkکے ذریعے 15نومبر تک 2016تک جاری رہیگی ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق پاکستا نی شہریت کے حامل سکھر ٬ خیرپور٬ نوشہروفیروز اور گھوٹکی اضلاع سے تعلق رکھنے والے خواہشمند امیدوار اپنی تعلیمی اسناد ٬ ڈومیسائل ٬ قومی شناختی کارڈ/فارم ب ( اگر امیدوار کی عمر 18برس سے کم ہو )٬6عدد والد کے شناختی کارڈ کی ٖفوٹو کاپیاں اور 6عدد پاسپورٹ سائیز تصاویر کے ہمراہ آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کینونمنٹ میں بھرتی کے لیے روبرو بھی پیش ہو سکتے ہیں ٬ جبکہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستان کی کسی بھی ضلع کے تمام امیدوار بھی اپنی بھرتی پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کینٹونمنٹ میں کرا سکتے ہیں ٬ جبکہ جبکہ مزید معلومات کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے ٹیلیفون نمبر 071-5805599اور سیل نمبر 0333-7177074پر رابطہ کیا سکتا ہے یا پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pkکوبھی وزٹ کیا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :