محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام ورلڈ ایگ ڈے کے موقع پر آگاہی سیمیناراور واک کاانعقاد

جمعہ 14 اکتوبر 2016 23:22

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء)پاکستان بھرمیں حیوانی لحمیات کی ضروریات کو پوراکرنے کے لیے پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی میں ورلڈ ایگ ڈے کے موقع پر ایک سیمینار کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداران٬ محکمہ لائیوسٹاک کے افسران اور معزز شہریوںنے شرکت کی۔ اس موقع پر انڈے کی غذائی اہمیت اور پیداواربڑھانے کے حوالے سے ماہرین نے مقالہ جات پڑھے۔

عام شہریوں کی آگاہی کے لیے ایک پروقار واک کابھی انعقاد کیاگیا۔ ترجمان لائیوسٹاک نے ورلڈ ایگ ڈے کے موقع پر کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کی حیوانی لحمیات کو پوراکرنے کے لیے جامع حکمت عملی لارہاہے۔ اس ضمن میں دیہی سطح پرپولٹری یونٹس کی سستے داموںمیں فراہمی کوبھی یقینی بنایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

دیہی مرغبانی کوفروغ دینے کے لیے یونین کونسلز کی سطح پر تربیتی پروگرام بھی مرتب کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ شترمرغ فارمنگ کا منصوبہ بھی عنقریب زیرعمل لایاجارہاہے۔ اس موقع پر مرغبان حضرات بھی عہد کریں کہ وہ محکمہ لائیوسٹاک کے ساتھ بڑھ چڑھ کر زیرعمل منصوبہ جات کو کامیاب بنائیں گے۔ عام شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ہیلپ لائن نمبر080009211 کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ۔