الیکشن کمیشن نے بڑے بڑے سیاستدانوں کا طبل بجا دیا
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر336ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ذرائع
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:30
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2016ء) :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑے بڑے سیاستدانوں کا طبل بجا دیا،اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر متعددارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی،تاہم اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پر ان ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوںکی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 336ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ہے۔
جن میں 66 اراکین قومی اسمبلی،پنجاب اسمبلی کے 137 ،سندھ اسمبلی کے 49 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے جبکہ کے پی اسمبلی کے 49 اور بلوچستان اسمبلی کے 13 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ان ارکان کی معطلی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔تاہم اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے تک رکنیت معطل رہے گی۔(جاری ہے)
رکنیت معطل ہونے والےارکان میں خرم دستگیر، طلال چودھری، پیر امیر الحسنات شاہ،شیخ رشید، طارق فضل چودھری،عابدشیرعلی ، سائرہ افضل تارڑ،خالد مقبول صدیقی، سہیل منصور خواجہ، علی رضا عابدی،کے پی کےرکن فرید اللہ آفریدی، شوکت یوسفزئی،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، مولانا شیرانی،سینیٹر نہال ہاشمی،سینیٹر نسرین جلیل، لیاقت ترکئی، محمد صالح شاہ، سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی،سینیٹر سعید غنی اور سینیٹر فروغ نسیم و دیگرارکان شامل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.