حکمرانوں کیخلاف چارج شیٹ انتہائی سنجیدہ ہے٬بادشاہت سے نجات تک لوگ جمہوریت کے ثمرات سے مستفیدنہیں ہوسکتی
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی کی صحافیوں سے بات چیت
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:52
(جاری ہے)
سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں اختیارات اوروسائل نچلی سطح پرمنتقل کئے جس سے عام آدمی کواس کی دہلیز پرجمہوریت کے ثمرات ملے اوربیرونی سرمایہ کاروں کاپاکستان پراعتمادبحال ہواتھا جبکہ آج مقامی سرمایہ کار بھی اپناپیسہ اورکاروبار بیرون ملک لے جارہے ہیں۔
پرویز مشرف کے دورحکومت میں موروثی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا تھااورمیرٹ کوفروغ دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور والے اپنااقتداربچانے کیلئے قومی اداروں کوکمزور جبکہ عوام کومنتشرکر رہے ہیں۔ جس کوبھی پاکستان کی سا لمیت عزیز ہے وہ ایک پل کیلئے بھی میاں نوازشریف کواقتدارمیں برداشت نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کوسیاسی شہادت کے بغیر ایوان اقتدار سے جاناہوگا ٬آصف زرداری کے نائومیں بیٹھنے سے یہ زیادہ جلدی ڈوب جائے گی ۔حکمران اپنے پائوں پرکلہاڑی ماررہے ہیں ٬شریف خاندان اورزرداری خاندان کے درمیان سیاسی نہیں سرمایہ بچائو اتحادہے جوان دونوں کولے ڈوبے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعمیروترقی بارے حکمرانوں نے جواعدادوشماربتائے ہیں ان میں قطعاً کوئی صداقت نہیں ہے۔حکمران ہوامیں قلعے تعمیر کررہے ہیں٬خالی پل بنانے سے عوام کاپیٹ نہیں بھرتا ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران کی ناقص ترجیحات کے سبب عوام کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم اورصحت کے فنڈزشاہراہوں کی تعمیر پرصرف کرنا پاگل پن ہے ٬ناخواندگی اورپسماندگی ختم کرنے کیلئے عوام کامعیارزندگی بلندکیا جائے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.