وفاقی وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو محصولات کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنیکی ہدایت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو محصولات کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنیکی ہدایت کی ہے۔وہ ہفتہ کو یہاں ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر مین ایف بی آر نثار محمد خان نے وفاقی وزیر کو سالانہ ہد حاصل کرنے کیلئے محصولات جمع کرنے کی غرض سے ایف بی آر کی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

چیئر مین نے کہا کہ محصولات جمع کرنے میں بہتری کیلئے ٹیم کے تمام ارکان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں تیز کرنیکی ہدایت کی اور کہا کہ پائیدار ترقی اور ملکی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے محصولات میں اضافے کی ضرورت ہے۔