پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مشتمل ہے ٬ْ شاہراہ ریشم کی بحالی سے دونوں ملکوں میں ترقی ہوگی ٬ْ پرویز رشید
چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ٬ْوزیر اطلاعات کا تقریب سے خطاب اقتصادی راہداری منصوبے سے نیا دور شروع ہو گا جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ٬ْ چینی سفیر
اتوار 16 اکتوبر 2016 14:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مشتمل ہے ٬ْ شاہراہ ریشم کی بحالی سے دونوں ملکوں میں ترقی ہوگی ٬ْ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔اتوار کو پاک چین سفارتی تعلقات کے حوالے سے پاک چین کا رریلی نکالی گئی جو چین کے صوبے ننگزیاسے شروع ہو کر اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی ۔
وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور چینی سفیر نے پا ک چین کا رریلی کااستقبال کیا کار ریلی میں 20گاڑیاں شامل تھیں جنہیں پاکستانی اور چینی ڈرائیورز چلا رہے تھے ۔اس موقع پر وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ریلی کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔(جاری ہے)
وزیر اطلاعات نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے ننگزیا کے گورنرکی کاوشیں قابل تحسین ہیں ٬ْ اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کا انتہائی اہم منصوبہ ہے ٬ْجو شاہراہوں٬بنیادی انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبوں پر مشتمل ہے ٬ْوزیر اطلاعات نے کہاکہ شاہراہ ریشم کی بحالی سے دونوں ممالک میں ترقی ہوگی۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ریلویز٬ سڑکوں٬ توانائی منصوبوں ٬بنیادی ڈھانچے اورثقافتی رابطوں کا ایک نیٹ ورک ہے جس سے پاکستان اورچین کے درمیان عوامی سطح کے رابطے مزید بڑھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ شاہراہ ریشم سے نے پاکستان اور چین کو زمینی راستے سے منسلک کیا اور اس سے دونوں ملکوں میں ترقی آئی ۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے سے نیا دور شروع ہو گا جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مکمل عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 16ارب روپے مالیت کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جس سے مقامی لوگوں کو ملازمتوں کے ہزاروں مواقع ملیں گے۔چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے مغربی علاقوں سے گوادر تک شاہرائیں سی پیک منصوبے کا حصہ ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.