میری بیوی کی جگہ باورچی خانہ ہے تنقید پر نائیجیریا کے صدر کا جواب

اتوار 16 اکتوبر 2016 15:40

میری بیوی کی جگہ باورچی خانہ ہے تنقید پر نائیجیریا کے صدر کا جواب

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے اپنی اہلیہ کی خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میری بیوی کس پارٹی سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس کی جگہ میرا باورچی خانہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق )نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے اپنی اہلیہ کی خود پر تنقید کے حوالے سے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میری بیوی کس پارٹی سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس کی جگہ میرا باورچی خانہ ہے۔لیونگ روم اور وہ دوسراکمرہ ہے۔عائشہ بوہاری نے کہا تھا کہ ان کے خاوند کی حکومت کو کچھ لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے اگر محمدو بوہاری نے اپنی حکومت پر گرفت درست نہ کی تو وہ اگلے انتخابات میں ان کی حمایت نہیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :