ویتنام میں شدید بارشوں اور سیلاب نیتبائی مچادی ٬25 افراد ہلاک٬ہزاروںمکانات پانی میںڈ وب گئی

سمندری طوفان ساریکا کے قریب آتے ہی تباہی بڑھنے لگی٬ مقامی ہائیڈرو پلانٹ سے اچانک پانی خارج ہونے لگا٬ ساریکا نامی طوفان فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد بدھ کو ویتنامی علاقے سے ٹکرائے گا

پیر 17 اکتوبر 2016 13:27

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) ویتنام کے وسطی حصے میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچاد ی جس کے نتیجے میں 25افراد ہلاک جبکہ ہزاروں مکانات پانی میں ڈوب گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام کے وسطی حصے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیلاب سے ہزاروں مکانات پانی کی زد میں آ چکے ہیں۔

حکومت نے مقامی حکام کو پولیس اور فوج کے تعاون سے متاثرین کی مدد کے عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے کٹ کر رہ جانے والے علاقوں تک امدادی سامان پہنچانے اور متاثرین کی مدد کی کوششیں جا ری ہیں۔ سیلاب کی وجہ غیرمعمولی بارشیں ہیں۔حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان ساریکا کے قریب آتے ہی تباہی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

مزید یہ کہ بارشوں اور تیز ہواں کی وجہ سے ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی ہائیڈرو پلانٹ سے بھی اچانک پانی خارج ہونے لگا٬ جس کی وجہ سے بھی کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ ساریکا نامی طوفان فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد بدھ کے روز ویتنامی علاقے سے ٹکرائے گا۔ ویتنام کو ہر سال متعدد سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :