سی ٹی ڈی کی کاروائی،5خطرناک دہشتگردگرفتارکرلیے

دہشتگردوں سے دھماکہ خیزمواداور نقشے برآمد،دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان اور القاعدہ سے ہے۔سکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 اکتوبر 2016 17:26

سی ٹی ڈی کی کاروائی،5خطرناک دہشتگردگرفتارکرلیے

ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اکتوبر2016ء) :ملتان میں دہشتگردی کی بڑی تباہی سے بچ گیا۔سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے5دہشتگردگرفتارکرلیے ہیں،دہشتگردوں کے قبضے سے 1250گرام بارود،2دستی بم اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملتانجنرل بس اسٹینڈ کے قریب سے 5دہشتگردگرفتار کرلیے ہیں۔جن کے قبضے سے 1250گرام بارود،2دستی بم اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان اور القاعدہ سے ہے۔دہشتگردوں کی شناخت عبدالناصر، عماربلال، عامرعثمان،تیموررفیق اور اشتیاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔۔گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :