چمن شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پیر 17 اکتوبر 2016 22:13

چمن شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چمن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء)چمن شہر اور پاک افغان سرحدی اور قلعہ عبداللہ اور گلستان اور توبہ اچکزئی اور دیگر علاقوں میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل گئے تاہم زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔