تاجروں کو درپیش مسائل کا واحد حل تاجر اتحاد ہے٬ صدر فیصل آباد چیمبر
پیر 17 اکتوبر 2016 22:43
(جاری ہے)
انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ وہ اپنی ٹریڈ سے وابستہ زیادہ سے زیادہ افراد کو چیمبرکا ممبر بنائیں تا کہ ہم آپ کے مسائل کو اعلیٰ سطح پر حل کرانے کیلئے منظم اور مربوط کوششیں کر سکیں ۔
انہوں نے مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں سے کہا کہ وہ اپنے ٹریڈ کے متحرک اور فعال ممبران کی نشاندہی کریں تا کہ اس ٹریڈ سے متعلقہ چیمبر آف کامرس کی قائمہ کمیٹیوں کیلئے ان کو نامزد کیا جا سکے۔ سینئر نائب صدر رانا سکندر اعظم نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں کا منتخب ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عام تاجر تھے مگر اپنے کام اور بھائیوں کے اعتماد کی وجہ سے آج سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں ۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تاجروں کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کیلئے چیمبر کی ممبرشپ لیں تا کہ حکومت اور دوسرے سرکاری اداروں سے متعلقہ مسائل کو تیزی سے حل کرایا جا سکے۔ اس تقریب میں چوہدری طلعت محمود گجر٬ رانا فیاض٬ نصیر یوسف وہرہ ٬ ندیم اللہ والا٬ ریحان نسیم بھراڑہ ٬ فاروق اللہ والا ٬ حاجی شمشاد اور دیگر تاجر لیڈروں نے بھی شرکت کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انجینئرمحمد سعید شیخ کی قیادت میں تاجروں کے مسائل تیزی سے حل کر ے گا۔ انہوں نے رانا سکندر اعظم سمیت دیگر عہدیداروں کو بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.