بنگلہ دیشی کیفے پر حملے کی مالی سرپرستی کرنے والے 3افراد کی شناخت ہو گئی

حملے کیلئے ایک لاکھ ڈالر فراہم کرنے والوں میں ایک چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہے جو خاندان سمیت شام ہجرت کر چکا ہے٬دیگر 2میں ایک ریٹائر آرمی میجر نے اپنی پینشن اور دوسرے نے اپنا اپارٹمنٹ فروخت کر کے مالی تعاون فراہم کیا٬بنگلہ دیشی پولیس کا دعویٰ

منگل 18 اکتوبر 2016 19:35

بنگلہ دیشی کیفے پر حملے کی مالی سرپرستی کرنے والے 3افراد کی شناخت ہو ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیشی کیفے پر حملے کی مالی سرپرستی کرنے والے 3افراد کی شناخت ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس یکم جولائی کو ایک کیفے پر حملہ کرنے کی مالی سرپرستی کرنے والے تین افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کے محکمے کے مطابق حملے کے لیے ایک لاکھ ڈالر سے زائد بنیادی سرمایہ فراہم کرنے والوں میں ایک چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہے٬ جو اپنے خاندان سمیت شام کے لیے ہجرت کر چکا ہے۔

کیفے پر کیے گئے حملے میں بیشتر غیرملکیوں سمیت بیس انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ بقیہ دو میں سے ایک ریٹائر آرمی میجر نے اپنی پینشن اور دوسرے نے اپنا اپارٹمنٹ فروخت کر کے مالی تعاون فراہم کیا۔ یہ دونوں پولیس کارروائیوں کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان تینوں کا تعلق کالعدم جماعت المجاہدین سے تھا۔