اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ’’طلبہ حقوق مہم ‘‘ کا اعلان کر دیا

بدھ 19 اکتوبر 2016 17:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ’’طلبہ حقوق مہم ‘‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ مہم کے دوران ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے٬ سیمینارز٬ طلبہ عدالتیںاور یکساں نظام تعلیم پر ریفرنڈم منعقد کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان فیصل جاوید نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا براہ راست اثر نئی نسل پر مہنگی تعلیم کی صورت میں ہو رہا ہے ۔ طلبہ کے لئے اعلی تعلیم کے دروازے سرکاری جامعات میں بھی زیادہ فیس اور مہنگی رہائش کی وجہ سے روز بروز بند ہوتے جا رہے ہیں ایسے حالات میںتعلیم کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ملک بھر میں'' یکساں نصاب تعلیم'' کی مہم بھی بھرپور انداز میں چلائی جائے گی۔اسی مہم کے دوران سیمینارزمنعقد کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں دستخطی بینر زآویزاں کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :