"دوسری انٹرنیشنل آن ذونوسس کانفرنس کی افتتاحی تقریب (کل) منعقدہوگی

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:06

ملتان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف ویٹرینری سائنسز کے زیر انتظام "دوسری انٹرنیشنل آن ذونوسس کانفرنس2016-"کا انعقاد جناح آڈیٹوریم میں ہورہا ہے۔ افتتاحی تقریب 9بجے ہوگی۔ دو روزہ کانفرنس میں جانوروں سے انسانوں میں اور انسانوں سے جانوروں میںمنتقل ہونے والی بیماریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات ٬ ان سے بچاؤ اور ان کے سدباب کے بارے میں تحقیقی مقالے پڑھے جائیںگے۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کے پیٹرن انچیف کانفرنس "وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین "اور جبکہ چیف آرگنائزر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ہیں ۔ جبکہ کانفرنس سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر میاں محمد اویس ادا کررہے ہیں۔ اس کانفرنس میں جرمنی ٬ ترکی٬ نیوزی لینڈ٬ آسٹریلیا ٬ چائنا اور بنگلہ دیش کے ماہرین کے علاوہ ملکی سطح پر محققین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ کانفرنس کے پہلے سیشن میں Massey Universityنیوزی لینڈ کے پروفیسر ڈاکٹر ایرک جے نیومانن اور جرمنی کی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ہوسنے ایل اڈاوے اور آرمی کالج سرگودھا کے ڈین بریگیڈیئر(ر) ڈاکٹر محمد اشرف اپنے مقالہ جات پڑھیں گے۔