ہم نے ضلعی حکو مت کو با اختیار بنایا ہے یہ ایک منفرد ماڈل ہے٬پرویزخٹک
جمہوری عمل ازخود ان کو ان مراحل سے گزاریگا جہاں شفافیت ہو گی جوابدہی ہو گی ٬منتخب نمائندے اپنی اسمبلی کے سامنے جواہدہ ہو ں گے٬ وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:32
(جاری ہے)
وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ضلع ناظم پشاور اور ڈپٹی کمشنر پشاور سے گفتگو کررہے تھے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگریہ ماڈل بیرونی اثر و رسوخ کا شکار ہونے لگا تو ہم جمہوری عمل کو جو شفاف و آزاد رکھنا چاہتے ہیں وہ مقصد فو ت ہو جائے گا ان منتخب نمائندوں کو کام کرنے دیا جائے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنا اسی پرانے ڈگر کی طرف لوٹنا تصور ہو گا جس سے ہم نکلنا چاہتے ہیں اسی طرح جمہوریت کی نرسریاں ہیں ۔یہ ہمارا لگایا ہوا پودا ہے ٬جسے سود مندد درخت بنانا ہے اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے ہیں ۔ بیوروکریسی ان مسائل کی نزاکت کو نہیں سمجھ سکتی ۔ اس سسٹم کی آبیاری کرنا ضروری ہے ۔ ہر ادارے کو عوام کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے اور فنڈ اور اختیارات کو شفاف طریقے سے استعمال کریں ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ماضی کے تجربات میں نہیں پڑنا بلکہ اس سسٹم کی آبیاری کرنی ہے۔اس سسٹم کو ہم ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں اس میں سٹیٹس کو کی قوتیں رکاوٹیں ڈالیں گی لیکن ہم اس کی رکھوالی کریں گے اور اس کو رکاوٹوں سے پاک نظام بنائیں گے تاکہ مقامی سطح پر عوام کے مسائل کا دیر پا حل نکال سکیں یہی عوام کا منتخب اور عوام کو کل وقتی جوابدہ نظام ہے یہ نظام افراد کو جوابدہی کے عمل سے نکالیں گے ۔ یہ کل وقتی طور پر عوام کی فلاح اور مقامی سطح پر ترقی اور خوشحالی کو دیکھے گی اور اپنے فیصلوں میں کل وقتی طور پر مکمل با اختیار ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.