اچھی طرز حکمرانی کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے٬ چیف کمشنر آر ٹی آئی کمیشن
جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:55
(جاری ہے)
اس موقع پر ضلع نائب ناظم نوشہرہ اشفاق٬ تحصیل ناظم مرتضیٰ الرحمان٬ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ٬ ساجد لالہ اورتحصیل ٬ یونین اور ویلج کونسلوں کے ناظمین اور ممبران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
چیف کمشنر عظمت حنیف اورکزئی نے کہا کہ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا محور اچھی طرز حکمرانی ہے جو کہ ایک اچھی سوچ ہے جس کے تحت احتساب ایکٹ ٬لوکل باڈی سسٹم اور خدمات تک رسائی کے قوانین عمل میں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسا نظام تجویز کیا جس میں عوام کی خدمات اچھی ہوں٬ اس کے بنیادی عوامل میں شفافیت لانا اور کرپشن کاخاتمہ٬ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ٬سرکاری و نجی اداروں میں معلومات تک رسائی اور مقررہ مدت میں مسائل کا حل شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ خدمات تک رسائی کے قانون سے سرکاری اداروں پر عوام کا اعتمادبحال ہو رہا ہیاور عوام اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں درپیش مشکلات کے سلسلے میں آر ٹی ایس سے استفادہ کر سکتے ہیں جس کے لئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بلدیاتی ممبران سے کہا کہ عوام کو ان سے توقعات وابستہ ہیں اور وہ اس قانون سے آگہی حاصل کرتے ہوئے عوام کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں کیونکہ صوبائی حکومت نے پورے اخلاص کے ساتھ یہ قانون نافذ کیا ہے تاکہ اس کا فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کی تجاویز اور درپیش مسائل ایک نوٹ کی شکل میں متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے تاکہ نظام میں مزیدبہتری لائی جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.