پر تشدد انداز میں اسلام آباد کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے پی ٹی آئی والے عدالت چلے گئے تو پھر احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا ‘ اسلام آباد کے رہائشی عمران خان کی کال مسترد کرتے ہیں‘ سپریم کورٹ نے اہم اداروں کو طلب کر لیا‘ اسلام آباد بند کیا گیا تو پھر سپریم کورٹ کام کیسے کرے گی‘ عمران خان انصاف نہیں مانگ رہے سیاسی چالیں چل رہے ہیں ‘مسلح تنظیموں سے مدد مانگ رہے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کامشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:13
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کی کال بے معنی ہے۔ پی ٹی آئی والے عدالت چلے گئے تو پھر احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشی عمران کی کال مسترد کرتے ہیں۔ حکومت اسلام آباد کے شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ کرے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اہم اداروں کو طلب کر لیاہے۔ اگر اسلام آباد بند کیا گیا تو سپریم کورٹ کام کیسے کر سکے گی۔ عوام کو بتایا جائے کہ بنی گالہ کی زمین تحفہ میں دی گئی یا خریدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نیازی سروسز آف شور کمپنی نکلی تو موقف تبدیل ہو گیا۔ یہ انصاف نہیں مانگ رہے سیاسی چالیں چل رہے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہاکہ اقتدار کیلئے تمام منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ عمران خان سیاست کی بجائے دہشت گردی کا ایجنڈا پھیلا رہا ہے۔ وہ اب مسلح تنظیموں سے مدد مانگ رہے ہیں۔ عمران انوکھا لاڈلاہے کھیلنے کو چاند نانگتا ہے۔ …(رانا)مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.