سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس
حکومت چاہتی ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے ٬ْ فاٹا میں ٹیلی کام کی سہولیات میسر آنے سے وہاں کے لوگ نئے دور میں داخل ہو جائیں گے ٬ْسینیٹرتاج آفریدی یو ایس ایف کا بنیادی کام ملک کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام سروس پہنچانا ہے ٬ْ فیصل ستار
جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:31
(جاری ہے)
کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرتاج آفریدی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے ٬ْ انہوں نے کہا کہ ماضی میں فاٹا میں بدامنی کی وجہ سے کمیونیکیشن کی سہولیات میسر نہیں تھیں تاہم وہاں پر یہ سہولیات پہنچنے سے فاٹا کے عوام ایک نئے دور میں داخل ہوں گے ٬ْ انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے یہ کام ہونا چاہئے تھا مگر وہاں پردہشت گردی کی وجہ سے یہ کام نہیں ہو سکا تاہم اب اس حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے فاٹا کے ارکان پارلیمان اور پولٹیکل ایجنٹس پر زوردیا کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کریں تاکہ یو ایس ایف کو سروے اور لانچنگ سمیت دیگر کاموں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی مانیٹرنگ بھی کرے گی تاکہ یو ایس ایف کو مستقبل میں ان علاقوں میں مسائل کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے علاقوں میں اس حوالے سے الیون کور سے این او سی لیا گیا ہے اور جو علاقے کلیئر ہیں اور وہاں پر آئی ڈی پیز کی واپسی ممکن ہوئی ہے وہاں پر اس پر کام شروع کیا جائے تاکہ فاٹا کے لوگ جلد سے جلد مستفید ہو سکیں۔ یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے چیف ایگزیکٹو فیصل ستار نے کہا کہ یونیورسل سروس فنڈ آئی ٹی کا ذیلی ادارہ ہے ٬ بنیادی طور پر یہ ادارہ ملک کے ان دور دراز علاقوں میں کام کرتاہے جہاں پر ٹیلی کام کی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فاٹا کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں خیبر ٬ْ نارتھ وزیرستان ٬ْ سائوتھ وزیرستان اور اورکزئی ا یجنسی شامل ہیں۔انہوں نے فاٹا کے عمائدین ٬ْ پولٹیکل ایجنٹس ٬ْ پارلیمنٹیرینز اور دیگر متعلقہ اداروں سے سروے میں مدد اور سیکورٹی کے حوالے سے تعاون کرنے کی بھی اپیل کی۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فاٹا سیکرٹریٹ یو ایس ایف کو سہولیات فراہم کرے تاکہ فاٹا کے لوگوں کو بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ٹیلی کام کی سہولیات سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے اور یہ کام مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے۔ ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی آفتاب احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا کے لوگوں کو ٹیلی کام کی خدمات دستیاب ہو تاکہ وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ٬ اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا تعاون ہونا چاہئے ٬ْ انہوں نے کہاکہ سروس آبادی کے مطابق فراہم کی جائے گی اور پھر وہاں ٹاور لگائے جائیں گے ۔ سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر فاٹا عطاء الرحمن نے کہا کہ ہر چیز کی ترقی کا دارومدارکمیونیکیشن ہے ٬ْ انہوں نے یقین دلایا کہ فاٹا سیکرٹریٹ اس مد میں بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور فاٹا کے تمام علاقوں میں یو ایس ایف کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سروے میں تاخیر ان ایجنسیوں میں آپریشن کی وجہ سے ہوئی تاہم اب وہاں پر حالات بہتر ہیں اور جولوگ آپریشن کے دوران وہاں سے آئے تھے اب وہاں دوبارہ منتقل ہو رہے ہیں اور جن علاقوں میں لوگ منتقل ہو گئے ہیں وہاں پر سروے جلد سے جلد شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر اے پی ایز باجوڑ ایجنسی اور مہمند ایجنسی محمد علی اور عبداللہ شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ ان کے علاقے اس حوالے سے بالکل کلیئر ہیں اور جب بھی یو ایس ایف وہاں پر کام کرنا چاہتی ہے تو اس کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.