سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کمیٹی٬ سپورٹس بورڈ ڈی جی اختر نواز گنجیرا کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال اور بلوچستان کے کوٹہ پر غیر متعلقہ افراد کو روز گار دینے پر برہم
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر برہمی کا اظہار پی سی بی چیئر مین شہریار خان کی عمر 85سال سے بھی تجاویز کر گئی ہے انہیں اب پی سی بی سے ریٹارئمنٹ لے لینی چاہیے٬حکومت پی سی بی چیئرمین کی تعیناتی کیلئے عمر کی حد مقرر کرئے ٬ کرکٹ بورڈ پشاور اور کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمیز لگانے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا٬کمیٹی ارکان
جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:44
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران کمیٹی رکن ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں بلوچستان کے کوٹہ سے مختص 6فیصد نوکریاں کراچی اور اسلام آباد سے کروائی گئی ہے جس پر ہمیں سخت تحفظات ہیں٬ صوبہ کے لوگوں کو ترقی دینے کی بجائے کسی دوسرے صوبہ سے تعلق رکھنے والے افسر کو پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ بھجوادیا گیا اور وہاں کے اہل بلوچوں کو نظر انداز کیا گیا٬ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا ایسا کر رہے ہیں ٬ صوبہ پہلے ہی احساس محرومی کا شکار ہے جس پر کمیٹی نے بھی معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تو وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ نے اعتراف کیا کہ صوبہ کی سیٹوں سے بھرتیاں دوسرے صوبے سے کی گئی ٬ وزارت کے علم میں یہ معاملہ پہلے ہی آ چکا ہے وہ اس معاملے کی تحقیقات کروا کے کمیٹی کو رپورٹ پیش کرینگے ۔
کمیٹی کے چیئرمین عثمان کاکڑ نے کہاکہ سکولوں میں کھیلوں کو بطور مضمون شامل کیا جائے٬ بلوچستان میں فٹ بال کے بے پناہ ٹیلنٹ ہے ٬ اگر تربیت اور اسٹیڈیم فراہم کئے جائیں تو ہمارے کھلاڑی بہت آگے تک جا سکتے ہیں ٬ آج اچھے کھلاڑی بے روز گار ہیں ٬ جس پر وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ نے کہاکہ پاک فوج کے علاوہ کوئی اور محکمہ کھلاڑیوں کو روز گار نہیں دیتا٬ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا معاملہ عدالت میں ہے٬ حکومت موجودہ فیڈریشن کو تسلیم نہیں کرتی ٬ فٹ بال فیڈریشن کا جب تک الیکشن نہیں ہوتا تب تک حکومت فٹ بال کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کر سکتی ٬تنازعہ کو حل کرنے کیلئے حکومت فیفا کیساتھ رابطے میں ہے٬ موجودہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن غیر قانونی ہے٬ جنہیں فیڈریشن دی گئی وہ ڈیلور کرنے میں ناکام رہے جبکہ سینیٹ کے ارکان پر مشتمل کمیٹی کو فیفا سے مذاکرات کیلئے بھجوانے پر غور کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر قائمہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کمیٹی کو کئے گئے وعدہ پورا نہ کئے جانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ کرکٹ بورڈ کوئٹہ اور پشاور میں کرکٹ اکیڈمیز لگانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا٬ کمیٹی چیئرمین عثمان کاکڑ نے کہاکہ چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان کی عمر 85سال سے بھی تجاویز کر گئی ٬ انہیں اب پی سی بی سے ریٹارئمنٹ لے لینی چاہیے ٬کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کیلئے عمر کی حد بھی مقرر ہونی چاہیے جبکہ ملک کے دور افتادہ علاقوں میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.