رحیم یارخان٬ مسلم لیگ (ن) کے ا راکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شریف برادران کو پارٹی صدور منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:02

رحیم یار خان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ و رکن قومی اسمبلی میاں امتیازاحمد‘ ایم پی اے چوہدری محمودالحسن چیمہ‘ میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ رحیم یارخان کیلئے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار میاں اعجازعامر‘ کونسلرز میاں شاہد اسلام‘ حافظ محمدسہیل درانی‘ رانا محمد امجد اور میاں اسد اسلم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پارٹی الیکشن میں وزیراعظم محمدنواز شریف کی پارٹی کے مرکزی صدر اور محمد شہباز شریف کی صوبائی صدر کے عہدوں پر بلامقابلہ کامیابی ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی قیادت میں جہاں ایک طرف ہماری جماعت مسلم لیگ (ن) کامیابی ‘ ترقی اور مقبولیت کی منزلیں طے کررہی ہے تو دوسری طرف وطن عزیز ترقی‘ خوشحالی اور امن کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب مرکزی صدر وزیراعظم محمدنواز شریف کے ساتھ ساتھ پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفرالحق‘ نائب صدور سرتاج عزیز‘ سرانجام خان‘ چنگیز مری‘ امداد چانڈیو‘ یعقوب ناصر‘ سکندر حیات‘ سیکرٹری خزانہ پرویز رشید‘ سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ جبکہ پنجاب میں سینئر نائب صدر ملک ندیم کامران‘ نائب صدور ارشد خان‘ نگہت پروین‘ سیکرٹری فنانس میاں مرغوب احمد اور سیکرٹری اطلاعات سمیع اللہ چوہدری کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انشاء اللہ نومنتخب عہدیداروں کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) مزید فعال‘ مضبوط اور مستحکم ہوگی۔