فوج مخالف بیان پر آصف زرداری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج
جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے فوج مخالف بیان بازی کرنے پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں اپنی تقریرکے دوران فوج مخالف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جان بوجھ کر کارنر کیا جارہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر کے اس بیان سے دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما پاک فوج کے حوصلوں کو پسپا کرنے کی کوشش کی گئی لہٰذا عدالت آصف علی زرداری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کرے۔درخواست گزار اور ان کے وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر درخواست خارج کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.