اسلامی انقلاب کا قافلہ اضا خیل سے روانہ ہو گیا ہے جو سراج الحق کی قیادت میں منزل پر پہنچ کر رہے گا٬جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان کا اجتما ع سے خطاب
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:06
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ عیاش ٹولے نی70سال اس ملک کی دولت اور خزانوں کو لوٹا یہ لوگ عیش اور مزوں کے لیے لندن اور دبئی جاتے ہیں اور لوٹ مار اور کرپشن کے لیے یہاں حکومت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں وہ نظام لائے گی جس میں کوئی تعلیم٬علاج اور چھت سے محروم نہیں رہے گا۔اس پاکستان میں انصاف نہیںبکے گا۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عوام حقوق کے حصول کے لیے اٹھ جائیں میں ان سے کہتا ہوں کہ جسٹس صاحب ابزرویشن سے کام نہیں چلے گا٬لوگوں کو اٹھنے کا درس دینے کے بجائے چور اور لٹیرے حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر ان کو جیلوں میں بھیج دیں۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ نیلے پیلے جھنڈوں کا دور گذر گیا ہے۔عوام نے سب کو آزما لیا ہے ہر پارٹی اپنا دور گزار چکی ہے اور جواب میں قوم کو لوڈ شیڈنگ٬مہنگائی٬بے روزگاری اور نا اانصافی دی ہے۔جماعت اسلامی کے چار ارکان اسمبلی نے پونے چار سال میں قومی اسمبلی کی350ارکان پر سبقت حاصل کی ہے۔ہمارے پاس دیانت بھی ہے اور صلاحیت بھی۔انھوں نے کہا کہ دو دن خیبر پختوخوا کے لاکھوں افراد اور خواتین انقلاب کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔ہم صوبہ کوا ٓئینی اور مالیاتی حقوق دیں گے۔50فی صد گیس اور تیل یہاں سے نکلتا ہے اور آئین کے مطابق آمدنی کا حصہ ہمیں نہیں دیا جاتا۔بجلی یہاں پیدا ہوتی ہی13فی صد حق آئین نے ہمیں دیا ہے یہاں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے دیکھیں یہاں 20گھنٹے کے حساب سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔جماعت اسلامی اور سراج الحق کا دورا ٓئے گا تو کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی پاکستان قرض دینے والا ملک بنے گا پانچ سال میں یہ ایشیا ئی ٹایگر اور دس سال میں سپر پاور بنے گا۔اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ صوبہ کی خواتین٬کسان٬اساتذہ طلبہ٬بچے٬ اور بوڑھے وجوان ہمارے ساتھ ہیں اور اسلامی انقلاب اب اس ملک کا مقدر ہے۔مرد اور خواتین کی شرکت کے ھوالے سے یہ اجتماع ریکارڈ ساز ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.